زائدالمیعاد اشیائےخوردونوش کی فروخت شرک کے برابرہےسعودی مفتی اعظم کا فتوی

اپنے مسلمان بھائیوں کو کافر کہنا اور نصحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کی توہین گناہ کبیرہ ہیں، شیخ عبدالعزیز


ویب ڈیسک June 09, 2014
یتیموں کے حقوق اور امانتوں کی عدم ادائیگی اور منشیات و شراب کا استعمال گناہ کبیرہ ہیں، سعودی مفتی اعظم۔ فوٹو: فائل

سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے اپنے حالیہ فتوے میں کہا ہے کہ زائد المیعاد اشیائے خورد و نوش کی فروخت شرک اور انسانوں کو قتل کے مترادف ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے اپنے حالیہ فتوے میں خریدو فروخت میں دھوکہ دہی اور لین دین کے معاملات میں بد معاملگی کرنے پر انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یتیموں کے حقوق اور امانتیں ادا نہ کرنے میں کوتاہی کرنا، منشیات اور شراب کا استعمال کرنا، جھوٹی قسمیں کھانا، اپنے مسلمان بھائیوں کو کافر کہنا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کی توہین کرنا بڑے گناہ ہیں۔

شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے زائد المعیاد اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائد المیعاد اشیائے خورد و نوش فروخت کرنا گھناونا اقدام ہے جو شرک اور انسانوں کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔