تحریک انصاف پہلے بھی طالبان سے بات کے حق میں تھی اوراب بھی ہے جاوید ہاشمی

ہماری نظر میں مذاکرات ہی ملک میں امن کا راستہ ہے، صدر تحریک انصاف


ویب ڈیسک June 09, 2014
پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بیرونی قوتیں بھی ملوث ہیں، جاوید ہاشمی فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ ان کی جماعت پہلے بھی طالبان سے بات کے حق میں تھی اوراب بھی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج خراب کیا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بیرونی قوتیں بھی ملوث ہیں، ہر پاکستانی کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے لیکن ان کی جماعت پہلے بھی طالبان سے بات کے حق میں تھی اوراب بھی ہے کیونکہ ہماری نظر میں مذاکرات ہی ملک میں امن کا راستہ ہے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی ذمہ داری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تھی لیکن انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے کئی مرتبہ متنبہہ کئے جانے کے باوجود کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے مناسب اقدامات نہیں کئے کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں