پی ایس ایل9 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

شرفین ردر فورڈ 58 رنز بنا کر نمایاں، عقیل حسین کے ساتھ 80 رنز کی شراکت کا فتح میں اہم کردار


ویب ڈیسک February 29, 2024
(فوٹو: پی سی بی)

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے13 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 166 رنز کا مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 20ویں اوور میں حاصل کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شرفین ردر فورڈ 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ شرفین ردفورڈ او عقیل حسین کے درمیان 80 رنز کی شراکت نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے 52، سعود شکیل 24، کپتان رائلی روسو 5، سرفراز احمد 3 اور خواجہ نافع 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عقیل حسین 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی اور زاہد محمود نے 2، 2 جبکہ شعیب ملک نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔

کراچی کنگز کی جانب جیمز ونس 37، محمد نواز 28، ٹم سائفرٹ 20، عرفان خان 15، کیرون پولارڈ 13، شعیب ملک 12 ، حسن علی 2 اور کپتان شان مسعود 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انور علی 25 اور زاہد محمود 3 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 3، عثمان طارق اور عقیل حسین نے 2، 2 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں