کراچی ایئرپورٹ پر حملہ پاکستان کا نائن الیون ہے رحمان ملک

حملے کے ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے قبول کرنے کے بعد اب ان سے مذاکرات کی بات نہیں کی جاسکتی،سابق وزیرداخلہ

حملے کے ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے قبول کرنے کے بعد اب ان سے مذاکرات کی بات نہیں کی جاسکتی،سابق وزیرداخلہ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے کو پاکستان کا نائن الیون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے یہ حملہ پاکستان پر کیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے اور یہ حملہ پاکستان کا نائن الیون ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے پر طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے بیان کے بعد طالبان سے مذاکرات کی بات نہیں کی جاسکتی اب سب کو یکجا ہوکر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا اور حکومت،فوج فوری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ امریکا کے 6 مرلے پر حملہ ہوا تو دنیا ہل گئی جبکہ دہشت گردوں نے ہمارے ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 8 دن پہلے حملے کی وارننگ کے باوجود وزارت داخلہ نے کچھ نہیں کیا جس کی انکوائری ہونی چاہئےجب کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔
Load Next Story