دفتر خارجہ نے افغان صدارتی امیدوار پر حملے کے الزامات کو مسترد کردیا

افغانستان کےعوام اوربین الاقوامی برادری کو بدنیتی پرمبنی الزامات کی بنیاد پربیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک June 09, 2014
افغانستان کے کچھ عناصر اپنی سیکورٹی کی ناکامیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ فوٹو:فائل

دفتر خارجہ نے افغانستان کے صدارتی امیدوار ڈاکٹرعبد اللہ عبد اللہ کے قافلے پر حملے اور افغان انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے میں پاکستان کے کردار کے بارے میں اطلاعات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو افغانستان کی جانب سے لگائے جانے والے ان غیر ذمہ دارانہ الزامات پر گہری مایوسی ہوئی ہے کیونکہ اس قسم کے بیانات سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ کئی ماہ کے دوران جاری تعمیری کوششوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مثبت فضا کونقصان پہنچتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے الزامات افغانستان میں موجود کچھ عناصر کی طرف سے باقاعدگی سے جاری کیے جاتے ہیں جو پاکستان اور اس کے سلامتی کے اداروں کو برا بھلا کہنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور اپنی سیکورٹی کی ناکامیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام اور بین الاقوامی برادری کو بدنیتی پر مبنی الزامات کی بنیاد پر بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |