پی پی پی سینیٹر یوسف رضا گیلانی سینیٹ سے مستعفی
یوسف رضا گیلانی وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد دوبارہ سینیٹر منتخب ہوں گے
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
یوسف رضا گیلانی عام انتخابات میں ملتان سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں اور سینیٹ سے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ووٹ ڈالیں گے۔
قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخابی عمل مکمّل ہونے کے بعد یوسف رضا گیلانی دوبارہ سینیٹر منتخب ہو جائیں گے۔
یوسف رضا گیلانی دوبارہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے آج حلف اٹھالیا جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا، جس کے لیے مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملک عامر ڈوگر نے اسپیکر جبکہ پی پی پی کے سید غلام مصطفی شاہ اور پی ٹی آئی کے جنید اکبر نے ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرادیے ہیں۔