بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں 24 طلبا دریا میں ڈوب کر ہلاک

تفریح کے غرض سے منالی جانے والے طلبا دریا کنارے فوٹوگرافی کیلئے رکے لیکن پانی کا تیز بہاؤ انہیں بہا لے گیا


ویب ڈیسک June 09, 2014
ہلاک ہونے والے 5 طلبا کی لاشوں کو نکال لیا گیا جبکہ بقیہ کی تلاش کا کیام جاری ہے، بھارتی میڈیا فوٹو: اے ایف پی

SUKKUR: بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع منڈی کے دریا میں 6 طالبات سمیت 24 طلبا ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر آباد دکن کی انجینئرنگ یونیورسٹی کے 60 سے زائد طلبا اور اساتذہ تفریح کے غرض سے منالی جارہے تھے اور جب ان کی گاڑیاں دریائے بیاس پہنچی تو 24 طلبا تصویریں کھینچنے کے لئے دریا کنارے پہنچ گئے تاہم اسی دوران دریا میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا جس کے باعث تمام طلبا دریا میں ڈوب گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک ہونے والے 5 طلبا کی لاشوں کو نکال لیا ہے تاہم پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث 19 کی لاشوں کو تاحال نہیں نکالا جاسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں