پی ایس ایل9 ’’نسیم شاہ کو یونائیٹڈ کی ٹیم صحیح استعمال نہیں کررہی‘‘
سابق کپتان نے شاداب کی کپتانی پر سوال اٹھادیئے
سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سابق چیمپئین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ پر فاسٹ بولر نسیم شاہ کو درست استعمال نہ کرنے پر سوال اٹھادیا۔
مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم باؤلنگ کے شعبے میں اپنے وسائل کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کررہی، وہ نہیں جانتے کہ نسیم کو کہاں اور کیسے استعمال کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ کی ٹیم اپنے اسپنرز کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کررہی ہے، کنگز کیخلاف میچ میں بھی شاداب خان اور آغا سلمان نے اپنے اوورز مکمل نہیں کیے جبکہ پچ سے انکو مدد مل رہی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ''آج سمجھ آگئی! کراچی کے لوگ اسٹیڈیم کیوں نہیں آرہے''
سابق کرکٹر نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کے غلط فیصلے انہیں پوائنٹس ٹیبل پر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کراچی کنگز کے 20 میں سے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزن کا شکار
مصباح الحق نے کہا کہ کراچی کنگز کا ایک موقع پر اسکور 140 نظر آرہا تھا لیکن انہوں نے 165 رنز بنالیے، اگر یونائیٹڈ کے اوپنرز اچھا آغاز نہ دیتے تو انہیں مشکلات پیش آسکتی تھیں۔