شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 اہلکار شہید 10 زخمی

خودکش حملے میں 10 سکیورٹی اہلکار سمیت 2 خواتین بھی زخمی ہوگئیں


ویب ڈیسک June 09, 2014
دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جس کے باعث مقامی بازار بھی بند ہوگئے فوٹو اے ایف پی/فائل

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ خواتین سمیت 12 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دتہ خیل روڈ پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی بویہ چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 10 اہلکاروں سمیت 2 خواتین بھی زخمی ہوگئیں۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مقامی تاجروں نے میران شاہ بازار بند کردیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں