دورہ آسٹریلیا حفیظ کو کن 2 نوجوان کھلاڑیوں نے متاثر کیا

آپکو بتارہا ہوں، اگر صائم فٹ رہا تو پاکستان کا اگلا سپر اسٹار ہوگا، سابق ٹیم ڈائریکٹر


ویب ڈیسک March 01, 2024
آپکو بتارہا ہوں، اگر صائم فٹ رہا تو پاکستان کا اگلا سپر اسٹار ہوگا، سابق ٹیم ڈائریکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران آل راؤنڈر عامر جمال اور نوجوان اوپنر صائم ایوب نے مجھے بہت متاثر کیا۔

مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بابراعظم، امام الحق، شاہین آفریدی اور دیگر جیسے بڑے نام اثر نہیں ڈال سکے تھے تاہم صائم ایوب اور عامر جمال کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ''مجھے عامر جمال کی ٹیسٹ میں کارکردگی بہت پسند آئی، انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو مشکلات کے بہنور سے نکالنے کی کوشش کی، صائم ایوب کے حوالے سے حفیظ نے کہا کہ میں آپ کو بتا رہا ہوں، یہ لڑکا (صائم) اگر فٹ رہتا ہے تو پاکستان کرکٹ کا اگلا سپر اسٹار بننے والا ہے''۔

مزید پڑھیں: اعظم خان کو 3 میچز کے بعد موقع کیوں نہیں دیا! حفیظ نے بتادیا

آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں عامر جمال نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ٹیسٹ میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں،اس سے قبل کوئی پاکستانی بالر یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔