نفرت انگیز فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر پر 14 سال قید اور 5 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوگا

آزاد کشمیر حکومت نے کرمنل لا کی دوسری ترمیم منظور کردی، وزارت قانون کی جانب سے ایڈوائزری بھی جاری


ویب ڈیسک March 01, 2024
فوٹو فائل

آزاد کشمیر کی حکومت نے نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ سمیت دیگر مواد کی تشہیر کی روک تھام کیلیے قانون میں ترمیم کردی جسکے تحت اب یہ کام جرم ہوگا اور اس پر زیادہ سے زیادہ 14 سال قید سمیت 5 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

آزاد کشمیر کے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ کرمنل لا میں دوسری ترمیم کے بعد سائبر جرائم کو پینل کوڈ کے تحت قابل سزا قرار دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ، نفرت انگیز اور دیگر غیر قانونی مواد کی تشہیر قابل سزا جرم ہوگی اور ترمیم کے بعد کسی بھی ایسے شخص کو پینل کوڈ کی دفعات 489 ، 189 کے تحت سزا دی جائے گی۔

وزارت قانون و انصاف کے مطابق ایسے جرم کے مرتکب افراد کو تین ماہ سے چودہ سال قید سزا جبکہ پچاس ہزار تا پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں