ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کیلیے حکمت عملی منظور

ایف بی آرکامحکمہ انٹیلی جنس شپ بریکر اورکے پی ٹی کنٹریکٹرزسے ریکوری کریگا، ذرائع

ایف بی آرکامحکمہ انٹیلی جنس شپ بریکر اورکے پی ٹی کنٹریکٹرزسے ریکوری کریگا، ذرائع فوٹو: فائل

ایف بی آرنے ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کیلیے ڈائریکٹریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کیلیے حکمت عملی کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق 2 روز قبل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کانفرنس میں منظور کی جانے والی حکمت عملی کے تحت ڈائریکٹریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی شپ بریکر سے واجبات کی ریکوری اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی مانیٹرنگ کریگا۔


کراچی پورٹ ٹرسٹ کے کنٹریکٹرز کی ٹیکس چوری پکڑنے اور ان سے چوری شدہ ٹیکس کی ریکوری کی جائیگی۔

اس کے علاوہ ڈائریکٹریٹ کے کراچی آفس کو ٹیکس چوری کے شبہ میں پکڑنے جانے والے ٹیکس دہندگان کے کاروباری و صنعتی یونٹس و دفاتر کو سب جیل کا درجہ دینے کی اجازت اور وکلا کاپینل بنانے کی بھی تجویز ہے جبکہ تعلیم اور فارماسیوٹیکل سیکٹر زمیں فرنچائز فیس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادائیگی کو مانیٹر کیا جائے۔
Load Next Story