پالتو جانور پالنے سے یتیم بچے کی پرورش بہتر ہے بشریٰ انصاری

اگر کسی بچے کو گود لیں گے تو اس سے ثواب بھی ملے گا اور کل وہ بچہ سلام بھی کرے گا، اداکارہ


ویب ڈیسک March 01, 2024
فوٹو : فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر فنکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ پالتوں جانوروں کے شوقین افراد زیادہ جانور رکھنے کے بجائے کسی یتیم بچے کو گود لے کر پال لیں۔

ایک پوڈکاسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسے لوگوں کو جانتی ہیں جو اپنے پالتوں جانوروں پر لاکھوں روپے ماہانہ خرچ کرتے ہیں اگر وہ کسی بچے کو گود لیں گے تو اس سے ثواب بھی ملے گا اور کل وہ بچہ ان کو سلام بھی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جانوروں کا شوق ہو تو ایک دو پال لیے جائیں لیکن درجنوں بلیاں اور کتے پالنے سے بہتر انسان کو پرورش دینا ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ پالتو جانوروں پر اپنی کمائی اور محنت صرف کرنے سے بہتر ہے کہ بچے گود لیے جائیں جس سے انسانی زندگی کا بھی بھلا ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں