افغان جنگجوؤں نے بھارت کی ناک میں دم کردیا
بھرپور فائٹ کے بعد صرف23رنز سے ناکام،160کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 136پرآئوٹ،...
ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ میں افغان جنگجوئوں نے بھارت کی ناک میں دم کردیا۔
بھرپور فائٹ کرتے ہوئے صرف23رنز سے ناکامی کا سامنا کیا، ناتجربہ کاری کے باوجود پلیئرز نے دنیا کی مضبوط ترین ٹیم کے خلاف مقابلے کو یکطرفہ ثابت ثابت نہیں ہونے دیا۔
160رنز ہدف کے جواب میں نوآموز سائیڈ136پر آئوٹ ہوئی، محمد نبی نے برق رفتار31رنز بنائے، یوراج سنگھ اور لکشمی پاتھی بالاجی نے 3، 3 وکٹیں لیں،اس سے قبل بھارتی ٹیم5 وکٹ پر 159 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہی، ویرت کوہلی نے50 رنز بنائے۔
قبل ازیںآسٹریلیا نے آئرلینڈ کے سر سے اپ سیٹ کا نشہ ہرن کر دیا، شین واٹسن کی آل رائونڈر پرفارمنس کی بدولت کینگروز نے7 وکٹ سے میدان مارا، آسٹریلوی سائیڈ نے 124 رنز کا ہدف 29 گیندیں قبل تین وکٹوں پر حاصل کیا، واٹسن نے 51 رنز بنائے۔
اس سے پہلے انھوں نے تین وکٹیں لے کر حریف کو7وکٹ پر123تک محدود کیا، کیون اوبرائن نے35 رنز بنائے، مچل اسٹارک نے دو وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں گروپ اے کے پہلے میچ میں افغان سائیڈ نے شکست کے باوجود اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور روشن مستقبل کی نوید سنا دی، ٹیم نے بھارت جیسی دنیا کی مضبوط سائیڈکے خلاف بھرپور فائٹ کی، اگر بڑے ایونٹس کی ناتجربہ کاری آڑے نہ آتی تو وہ رواں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا سیٹ کرنے میں بھی کامیاب ہوجاتی۔
اپنے عمدہ کھیل اور اسپرٹ سے پلیئرز شائقین کا دل جیتنے میں کامیاب رہے۔ ٹاس جیت کر فیلڈ سنبھالنے والے افغانستان کو بھارت نے فتح کیلیے 160 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پوری ٹیم 136 رنز بناکر آئوٹ ہوئی،اننگز کا آغاز کافی تیز رہا اور ساتویں اوور میں ہی ایک وکٹ پر ففٹی مکمل کی، محمد شہزاد(18) رنز کا بالاجی کی گیند پر یوراج نے کیچ لیا۔
نوروز مینگل 18 گیندوں پر 22 رنز بناکر یوراج سنگھ کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، 75 پر تیسرا پلیئر آئوٹ ہوا،کریم صادق نے یوراج کی دوسری وکٹ بننے سے قبل26 رنز بنائے، اصغرستنکزئی (6) کو بھی یوراج نے آئوٹ کیا، محمد نبی نے17گیندوں پر31 رنز بناکر اسکور کو119 تک پہنچایا مگر ان کے آئوٹ ہونے کے بعد باقی 5کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہیں پہنچ پائے۔
یوراج اور بالاجی نے 3، 3 جبکہ ایشون نے دو وکٹیں لیں۔ اس سے قبل بھارت نے 5 وکٹ پر159 رنز بنائے، ویرت کوہلی 50 اور سریش رائنا 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاپور زدران نے دو وکٹیں لیں۔ قبل ازیں اسی گرائونڈ پر آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 7 سے مات دی،کینگروز کو فتح کیلیے 124 کا آسان ہدف ملا جو15.1اوورزمیں ہی حاصل کرلیا۔
آئرلینڈ کو پہلی وکٹ کیلیے 7 اوورز تک انتظار کرنا پڑا، 60 کے مجموعی اسکور پرڈیوڈ وارنر 26 رنز بناکر ڈوکریل کی گیند پر کیون اوبرائن کا کیچ بن گئے، شین واٹسن 51 پر رن آئوٹ ہوئے، انھوں نے تین چھکے اور 5 چوکے لگائے، 95 کے مجموعی اسکور پر تیسری وکٹ گری جب مائیک ہسی 10 رنزبناکر کیون اوبرائن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، کیمرون وائٹ نے 22 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔
اس سے قبل آئرلینڈ نے 7 وکٹ پر 123 رنز بنائے،واٹسن نے آغاز ہی آئرش کپتان پورٹ فیلڈ کو بائونسر سے کیا جس کو ہک کرنے کے چکر میں وہ لانگ لیگ پر مچل اسٹارک کے ہاتھوں باآسانی کیچ ہوگئے، پال اسٹرلنگ کو7 رنز پر اسٹارک نے واٹسن کی مدد سے قابو کیا، ایڈ جوائس 16 رنز بناکر میکسویل کا شکار بنے،کیچ وارنر نے تھاما، گیری ولسن (5) کو بریڈ ہوگ نے ایل بی ڈبلیو کیا، آئرش ٹیم کے اہم ستون اوبرائن برادرز کو شین واٹسن نے واپسی کی راہ دکھائی، نیل نے 20 اور کیون نے 35 رنز اسکور کیے، جونسٹن (7) کو اسٹارک نے بولڈ کیا۔