بارش کے سبب نیشنل اسٹیڈیم بھی جل تھل ہوگیا
کئی مقامات پر پانی جمع، ٹیموں نے پریکٹس سیشنز بھی منسوخ کر دیے
کراچی میں گزشتہ روز بارش کے سبب نیشنل اسٹیڈیم بھی جل تھل ہوگیا۔
جمعے کے روز کراچی میں تیز بارش سے نیشنل اسٹیڈیم بھی متاثر ہوا،وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے گرائونڈ کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیا، پی سی بی کے عملے نے نکاسی آب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے، دوسری جانب پچز کو کور کرنے کے ساتھ اسکوائرکوخراب ہونے سے بچانے کے لیے انتظامات کیے گئے،البتہ آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہو گیا۔
علاوہ ازیں انکلوژرزکے ساتھ اسٹیڈیم کے مختلف مقامات پربرساتی پانی موجود ہے، دوسری جانب خراب موسم کی پیشگوئی کے سبب کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں نے جمعے کو شیڈول پریکٹس سیشن پہلے ہی منسوخ کردیے تھے۔
موسم میں بہتری، انتظامیہ کی مشاورت اور سیکیورٹی کلیئرنس کی صورت میں دونوں ٹیمیں ہفتے کوپریکٹس کریں گی،دوسری جانب معدے کی تکلیف کا شکار ہونے والی کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈوپلائی ابھی تک مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
فرنچائز کے قریبی ذرائع کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کو ہفتے کے روز اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا ، دیگر متاثرہ کرکٹرز کی حالت بھی قدر بہتراورتسلی بخش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9؛ راولپنڈی میں شیڈول ڈبل ہیڈر بارش متاثر ہونے کا امکان