خواجہ آصف قومی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر مقرر
ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزدگی کے حوالے سے بذریعہ خط آگاہ کردیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں سینئر پارٹی رہنما خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔
پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل نے خواجہ آصف کی نامزدگی کے حوالے سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر نامزدگی کی اطلاع بھی دے دی۔
اپنے خط میں احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی کے صدر کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی خواجہ محمد آصف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔