ایم کیو ایم کا وزارت عظمی کے الیکشن میں شہباز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان

شہباز شریک کا جیتنا مسئلہ نہیں بلکہ اصل بات کامیاب ہونا ہے، یہ عہدہ پھولوں کی سیج نہیں ہے، مصطفیٰ کمال


ویب ڈیسک March 02, 2024
—فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلیے حمایت مانگنے کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچا جہاں ایم کیو ایم قیادت سے اُن کی ملاقات ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے وفد میں احسن اقبال، سعد رفیق، رانا تنویر شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار،مصطفیٰ کمال ،امین الحق،اور آسیہ اسحاق شریک تھیں۔

مزید پڑھیں: وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور

ملاقات کے بعد رانا تنویرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صِبح وزیراعظم کا الیکشن ہے، ہم اپنے امیدوار کے لیے ووٹ مانگنے ایم کیو ایم کے پاس آئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف کی طبعیت خراب ہے ورنہ وہ خود ایم کیو ایم کے ہاس ووٹ کی درخواست کے لئے آتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایم کیو ایم کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے لئے آئین سازی کا معاہدہ ہوا ہے، ایم کیو ایم وزیراعظم کے لئے ہمیں ووٹ دے گی۔ آج کی بیٹھک میں ووٹ لینے دینے کی بات کم اور پاکستان کے مسائل کے اوپر زیادہ بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت عظمیٰ الیکشن: عمر ایوب نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھادیا

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل بھی پی ایم ایل ن کے ساتھ رہے، کل شہبازشریف وزیراعظم بن جائیں گے، وزیراعظم کا جیتنا مسئلہ نہیں اصل بات کامیاب ہونا ہے کیونکہ یہ عہدہ پھولوں کی سیج نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں