پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے والے شہباز شریف معیشت کو استحکام دینگے مریم اورنگزیب

ترقی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا پھر سے شروع ہوگا، سیکریٹری اطلاعات ن لیگ


ویب ڈیسک March 03, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا اور اب انشاءاللہ معیشت کو استحکام دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے لیےخوش خبری ہیں، انشاءاللہ ترقی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا پھر سے شروع ہوگا، نوجوانوان کے روزگار، کاروبار اور ترقی کا دور شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ‎پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا اور انشاءاللہ عوام کے مشکل حالات بہتر ہوں گے۔ الحمداللہ، ملک میں ایک بار پھر تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت اور نوجوانوں کی ترقی کا سفر شروع ہو رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ چار سال جس بے رحمی سے ملک کے تمام شعبوں کو برباد کیا گیا، ان کی بحالی اور تعمیر نو کا عمل شروع ہوگا، شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوگا۔

ن لیگ کی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ نوجوان کو لیپ ٹاپ، آئی ٹی میں ترقی، روزگار اور کھیل کے مواقع دینے کا دور پھر شروع ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔