بارش کے وقفے کے دوران کھلاڑی کیا کرتے ہیں وسیم حفیظ نے خلاصہ کردیا

ہمارے دور میں تو کھلاڑی تاش کھیل کے دل بہلاتے تھے، وسیم اکرم


ویب ڈیسک March 03, 2024
ہمارے دور میں تو کھلاڑی تاش کھیل کے دل بہلاتے تھے، وسیم اکرم (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق کپتانوں وسیم اکرم اور محمد حفیظ نے بارش کے وقفے کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کا خلاصہ کردیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں شیڈول ڈبل ہیڈر مقابلے بارش کی نذر ہوگئے تھے جس کے باعث کھلاڑیوں کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ گھلتے ملتے دیکھا گیا تھا۔

مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے بتایا کہ ہمارے دور اور آج میں بہت فرق ہے البتہ ڈریسنگ روم کے اندر فون کی اجازت نہیں ہوتی تو کھلاڑی عموماً وقفے کے دوران بات چیت کرکے دل بہلاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ دونوں میچز بارش کے سبب منسوخ

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ بارش کے دوران وقفے کے دوران تاش یا کوئی اور کھیل کھیلا کرتے تھے تاکہ خوشگوار ماحول پیدا ہو۔

اس موقع پر محمد حفیظ نے بتایا کہ بارش کے باعث کھلاڑیوں میں مایوسی ہوتی ہے کیونکہ کہ وہ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن جب وقفہ لمبا ہو تو یہ مشکل ہوتا ہے لیکن اگر یہ مختصر ہو، تو زیادہ تر وہ ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں اور چائے، کافی پر گزارا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ کیا عثمان طارق کا ایکش لیگل ہے؟

حفیظ نے مزید کہا کہ مینیجر فون لے لیتا ہے جو کہ کھلاڑیوں کیلئے فائدہ مند ہے کیونکہ کھلاڑی سوشل میڈیا پر کسی الجھن کا شکار نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاور قلندرز اور پشاور زلمی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث تمام ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔