کراچی میں آئندہ تین روز تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
شہر کے درجہ حرارت میں 8 تا 10 ڈگری کمی متوقع ہے، محکمہ موسمیات
شہر قائد دوسرے روز بھی کوئٹہ کی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہے جبکہ سردی کی شدید لہر نے پورے سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق ہواؤں کی رفتار 27 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں، آج رات تک ہواؤں کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے تاہم سردی کی لہر برقرار رہے گی۔
اگلے 2 سے 3 روز سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران معمول کے درجہ حرارت میں 8 تا 10 ڈگری کمی متوقع ہے۔ کراچی میں سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک غیر فعال بھی رہیں گی جبکہ اس دوران بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی/مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
پیر 4 مارچ کو کراچی کا کم سے کم پارہ 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اگلے 2 سے 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔