سندھ سے سینیٹ کی دو نشستوں کیلئے 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
پی پی پی کے جام مہتاب اور نثار کھوڑو کے رکن اسمبلی منتخب ہونے پر سینیٹ کی دو نشستیں خالی ہوگئی ہیں
سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی دو نشستوں کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور سنی اتحاد کونسل سمیت 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
سینیٹ کی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پی پی پی کے اسلم ابڑو، جام سیف اللہ، وقار مہدی اور عاجز دھامرہ شامل ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے شازیہ جعفرانی، علامہ جمیل اظہر اور نذیر اللہ ایڈووکیٹ نے سینیٹ کی دو نشستوں کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
خیال رہے کہ سندھ سے سینیٹ کی دو نشستیں پی پی پی کے جام مہتاب اور نثار کھوڑو کے رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خالی ہوگئی ہیں اور پولنگ 14 مارچ کو شیڈول ہے۔