صارف کو امیزون پر آئی فون 15 کہہ کر خراب اسمارٹ فون ڈلیور کر دیا گیا
ایکس پر صارف کا 'گبر سنگھ' نام سے اکاؤنٹ ہے جس کے 1.5 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' کے ایک صارف نے حال ہی میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اس نے امیزون ڈلیوری میں موصول ہونے والے جعلی آئی فون کو لے کر غصے کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 'گبر سنگھ' نامی ایکس صارف جس کے 1.5 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، نے ایک اسمارٹ فون کی تصویر شیئر کی جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ یہ فون اسے ایمیزون سے "آئی فون 15" کہہ کر ڈلیور کیا گیا ہے۔
انہوں نے پروڈکٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شکایت کی کہ بدقسمتی سے (اس فون میں تو) فوٹو ایپ نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
پوسٹ میں صارف نے امیزون کی جانب سے اس غیرذمہ دارانہ رویے پر غصے کا اظہار کیا اور اپنے فالوورز سے بھی پوچھا کہ کیا انہیں بھی ایسے ہی کوئی تجربہ ہوا ہے؟۔
صارف نے X پر لکھا، 'واہ، ایمیزون نے ایک جعلی آئی فون 15 ڈیلیور کیا ہے۔ بیچنے والا Appario ہے۔ اس کے علاوہ فون کے ڈبے میں کوئی کیبل بھی نہیں ہے۔ صرف ڈبہ۔ کیا کسی اور کو بھی اسی طرح کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا ہے؟