مشرقی و وسطی یورپ کیساتھ بھی تجارت بڑھائیں گے خرم دستگیر

پاک سلوویک مشترکہ تجارتی کمیٹی سے معاشی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، وفاقی وزیر تجارت

سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے، سلوویک کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات، گفتگو۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تجارتی منڈیوں کو وسعت دینے کی لیے مغربی یورپ کے ساتھ ساتھ مشرقی اور وسطی یورپ سے بھی تجارت بڑھائیں گے۔

جی ایس پی پلس کے حصول میں سلوویک ریپلک کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مجوزہ پاک سلوویک مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام سے دونوں ممالک کے باہمی معاشی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں پاکستان کے دورے پر آئے سلوویک ریپبلک کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ میروسلیو لیجک سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت نے وفد کو بتایا کہ مشترکہ تجارتی کاوشوں اور جی ایس پی پلس کی بدولت سلوویک ریپبلک کو ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، جوتے، ایتھنول، قالین، آلات جراحی وغیرہ کی تجارت میں اضافہ ہوگا جبکہ پاکستان سلوویک ریپبلک سے نئی ٹیکنالوجی اور جدید طریقہ ہائے تجارت میں مدد لے سکتا ہے۔


وفاقی وزیر نے کہا پاکستان کی تیزی سے ترقی پذیر منڈیوں میں بیرونی سرمایہ کاروں کیلیے تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے نئے مواقع ابھر رہے ہیں۔ تجارت اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے۔ توانائی کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری میں بہت سے ممالک دلچسپی لے رہے ہیں۔ بیرونی سرمایہ کار متبادل ذرائع توانائی کا پلانٹ لگانے کیلیے ڈیوٹی فری مشینری درآمد کرسکتے ہیں اور سرمایہ کار بلا روک ٹوک اپنا منافع بیرونِ ملک لے جاسکتے ہیں۔

سلوویک سرمایہ کار بھی ان شعبو ں میں سرمایہ کاری کے لیے آگے بڑھیںسلوویک ریپبلک کے نائب وزیر اعظم نے بتایا کہ سلوویک ریپبلک کی معیشت کی سالانہ شرح نمو 4.5 فیصد ہے جو یورپین یونین کے تمام ممالک میں سب سے زائد ہے۔ ان کی معیشت کا انحصار بنیادی طور پر بر آمدات پر ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ وسط 2016 کے بعد سلوویک ریپبلک یورپی یونین کی صدارت سنبھالے گا جس سے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
Load Next Story