مریم نواز کا پنجاب میں پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر اسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ہوگا، بہترین ڈاکٹرز اور جدید مشینری لائیں گے، مریم نواز


ویب ڈیسک March 04, 2024
وزیراعلیٰ پنجاب نے کینسر اسپتال کے لیے مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا (فوٹو: اسکرین گریب)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔


پنجاب کی نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے انہوں نے مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا، جہاں انہیں کینسر اسپتال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔


مریم نواز نے کینسر اسپتال بنانے کے لیے دنیا بھر سے بہترین اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں داخل مریضوں کے تیمار داروں کے لیے ہوٹل بھی بنایا جائے۔


گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے سرکاری کینسر اسپتال بنائیں گے۔ پنجاب کے پہلے سرکاری اسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ کینسر اسپتال میں مریضوں کے علاج کے لیے بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے۔


اس موقع پر مریم نواز کے ساتھ سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،ثانیہ عاشق اورڈاکٹر عدنان کے علاوہ چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،سیکرٹری کو آپریٹو،کمشنر لاہور،ڈی سی لاہوراوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔