ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

مافیا نے قیمت میں کمی کے نوٹی فکیشن کے تین دن بعد ہی 20 روپے کا اضافہ کردیا، چیئرمین ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک March 04, 2024
فوٹو: فائل

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے 3 دن بعد ہی پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔


چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے ہے مگر اسے 277 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ مافیا نے قیمت میں 10 روپے کمی کے 3 دن بعد ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی


قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 240 روپے اور کمرشل سلنڈر 910 روپے مہنگا ہوگیا۔ عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ سوئی گیس پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہے اور اس پر رہی سہی کسر ایل پی جی مافیا نے پوری کر دی ہے۔ اوگرا فوری طور پر گیس مافیا کے خلاف کارروائی کرے۔


واضح رہے کہ تین روز قبل ہی مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی گھریلو سلنڈر کمی کی گئی تھی اس حوالے سے اوگرا نے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا، جس کے مطابق گھریلو سلنڈر 10روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 37روپے کمی ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔