کراچی میں سردی کی لہر برقرار درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

شہر میں ہواؤں کی رفتار دو روز کے مقابلے میں کم ہوگئی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک March 04, 2024
(فوٹو : فائل)

شہر قائد میں سردی کی لہر برقرار ہے اور آج جناح ٹرمینل پر نصب ویدر اسٹیشن پر کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار دو روز کے مقابلے میں کم ہوگئی اور اس وقت کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 9 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔

دیہی سندھ میں سب سے کم پارہ موہنجودڑو میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی سمیت صوبے بھر میں جاری سردی کی شدید لہر میں 6 مارچ سے کمی ہونے کا امکان ہے۔ شہر قائد میں بدھ تک بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ اس دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں غیرفعال رہ سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں