سنی اتحاد کونسل کی پارلیمان سے متعلق حکمت عملی تیار

اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے آگئے


ویب ڈیسک March 04, 2024
فوٹو فائل

سنی اتحاد کونسل نے پارلیمان سے متعلق اپنی حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اپوزیشن لیڈر ہوں گے جبکہ اسد قیصر قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوں گے۔

سنی اتحاد کونسل جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر آگاہ کر دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں