ایڈیشنل آئی جی نے مومن آباد پولیس مقابلے کی رپورٹ طلب کرلی

عینی شاہدین اورعلاقہ مکینوں کے بیانات بھی قلم بندکیے جائیں،غلام قادرتھیبو


Staff Reporter June 10, 2014
رپورٹ میںملزمان کاحلیہ،برآمداسلحہ سمیت دیگرحقائق شامل کیے جائیںفوٹو: عرفان علی/ ایکسپیریس/فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے ڈی آئی جی ویسٹ سے تھانہ پیر آباد کی حدودرحمن بابا اسٹیڈیم کے قریب مومن آبادپولیس کے مقابلے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ 3 روز میں طلب کرلی۔

انھوں نے تھانہ پیرآباد سے بھی علاقہ گشت اوراہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق تفصیلات طلب کرنے کے علاوہ پولیس مقابلے کے عینی شاہدین اورعلاقہ مکینوں کے بیانات قلم بنداور جائے وقوع سے جمع کیے گئے گولیوں کے خول بھی فارنزک تحقیقات کے عمل کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ رپورٹ میں مقابلے میں حصہ لینے والے تھانہ مومن آبادکے ایس ایچ او اور پولیس پارٹی میں شامل دیگراہلکاروں کی تفصیلات ،بیانات ،وقت ،جائے وقوع ، ملزمان کا حلیہ ، ڈکیتی میں استعمال کی جانے والی گاڑی ، قبضے میں برآمد اسلحہ و دیگرحقائق کو لازمی شامل کیا جائے تاکہ باقاعدہ تصدیق کے بعد تمام ضروری محکمانہ اقدامات کویقینی بنایا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں