پی ایس ایل9 اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دیدی

197 رنز کے تعاقب میں پشاور زلمی 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی


ویب ڈیسک March 04, 2024
فوٹو: پی ایس ایل

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 197 رنز کے جواب میں پشاور زلمی 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔ کامیابی کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ابتدائی وکٹیں جلدی گر گئیں۔ اوپنرز صائم ایوب 1 رن اور بابر اعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے محمد حارث بھی صرف ایک رن بناسکے جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور 12 رنز پر ہمت ہار گئے، پال والٹر 33 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

عامر جمال نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی۔ انہوں نے 49 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 87 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ 152 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان نے انہیں آؤٹ کیا۔

لوکی ووڈ 2 اور محمد ذیشان صفر پر پویلین لوٹ گئے، عارف یعقوب 9 اور سلمان ارشاد 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کپتان شاداب خان نے 3، رومان رئیس اور حنین شاہ نے 2، 2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز الیکس ہیلز اور کولن منرو نے کیا۔ الیکس ہیلز پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے جبکہ تیسرے اوور میں کولن منرو بھی 15 رنز بناکر صائم ایوب کا شکار بن گئے۔

آغا سلمان نے 37 اور شاداب خان نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جورڈن کوکس 26 اور اعظم خان 29 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کے صائم ایوب نے 2، سلمان ارشاد اور لوکی ووڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، پال والٹر، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، عارف یعقوب، سلمان ارشاد

اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، ایلکس ہیلز، سلمان علی آغا، رومان رئیس، نسیم شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، جورڈن کاکس، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، حنین شاہ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |