ایکس کی بندش کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا سماعت کل ہوگی

چیف جسٹس عامر فاروق شہری کی درخواست پر کل سماعت کریں گے، رجسٹرار ہائیکورٹ


کورٹ رپورٹر March 04, 2024
فوٹو فائل

ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف شہری کی جانب سے دائر درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے وکلا کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایکس (ٹویٹر) بندش ختم کر کے سروس مکمل بحال کرنے کا حکم دے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 17 فروری کے بعد سے اب تک ٹویٹر پر غیر اعلانیہ پابندی ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مسلسل بندش آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں پی ٹی اے اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق درخواست پر کل چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔ اس حوالے سے متعلقہ فریقین کو نوٹسسز جاری کردیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں