سول ایوی ایشن کے عملے کی ایمانداری پیسوں سے بھرا بیگ سعودی پلٹ مسافر کو لوٹا دیا
مسافر ارشد محمود کا پرس پارکنگ ایریا میں گر گیا تھا، سول ایوی ایشن نے تلاش کر کے سامان حوالے کردیا
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کی ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے سعودی عرب سے آئے مسافر کو پیسوں سے بھرا بیگ اور دیگر قیمتی کاغذات واپس لوٹا دیے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ سے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچنے والی پرواز سے ایک مسافر پہنچا، جس کا پارکنگ میں پرس گر گیا تھا۔
سول ایوی ایشن کے عملے میں فوری طور پر ویجیلنس آ فیسر رانا عاطف رزاق کو صورت حال سے آگاہ کیا جنہوں نے کیمروں کی مدد سے مالک کو تلاش کیا اور اُسے دفتر بلا لیا۔
پی آئی اے کی پرواز کے مسافر کو ویجلنس افسر نے رقم سے بھرا ہوا بیگ واپس لوٹایا، اس پرس میں سے 7ہزار 906 ریال، دو سعودی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور تین بینک کارڈز تھے۔
مسافر کی تاریخ پیدائش سے اُس کا پاسپورٹ حاصل کر کے پھر ایئرلائن سے رابطہ نمبر نکلوا کر اُس کو سامان واپس دیا گیا۔
مسافر ارشد محمود احسن خان نے سامان وصول کرتے ہوئے سول ایوی ایشن کے افسر اور عملے کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ والدہ کی بیماری کی وجہ سے وہ پریشانی میں پاکستان آیا ہے اور یہ رقم والدہ کیلیے ہی لایا تھا۔