پی ایس ایل9 میں آج کینسر سے آگاہی کا دن

پنڈی اسٹیڈیم ہونے والے میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی دی جائے گی


Sports Reporter March 05, 2024
پنڈی اسٹیڈیم ہونے والے میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ فوٹو: پی سی بی

پی ایس ایل9 میں آج کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔


پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے پنڈی اسٹیڈیم ہونے والے میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی دی جائے گی، ٹیمیں پنک رن اور کیپس پہنیں گی، کمنٹیٹرز بھی گلابی ربن لگائیں گے، آگاہی کے پیغامات بڑی اسکرین پر دکھائے جائیں گے۔


یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ٹاپ 4 میں جگہ بنائے رکھنے کی جنگ تیز ہوگئی


کمنٹری کے دوران اعلان بھی کیا جائے گا، 12 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے میچ میں بچوں میں کینسر کے حوالے سے آگاہی کا دن منایا جائے گا، وینیو گولڈ کا منظر پیش کرے گا۔


اس موقع پر کھلاڑی اور کمنٹیٹرز سنہرے ربن اور کیپ پہنیں گے، پی سی بی نے اس موقع پر کینسر کے 4 مریضوں کو اسٹیڈیم آنے کی دعوت بھی دی ہے، انھیں دونوں ٹیموں کی جانب سے دستخط شدہ شرٹس پیش کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں