کراچی ایم اے جناح روڈ پر مارکیٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا 2 دکانیں خاکستر

آگ اقبال مارکیٹ میں لگی، جس میں فوم، ریگزین اور دیگر اشیا کی دکانیں ہیں، تیسرے درجے کی آتشزدگی قرار

کارروائی کے دوران عمارت کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا (فوٹو: ویڈیو گریب)

ایم اے جناح روڈ پر رہائشی عمارت کی دکانوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، جس میں 2 دکانیں خاکستر ہو گئیں۔


فائر بریگیڈ کے مطابق شہر قائد کے مصروف ترین ایم اے جناح روڈ پر جامع کلاتھ بس اسٹاپ کے قریب رہائشی عمارت اقبال پلازہ کے نیچے مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے قابو پانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا تھا۔



ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ سے متاثرہ عمارت میں فوم، ریگزین اور دیگر اشیا کی دکانیں ہیں۔ آگ شدید نوعیت کی ہونے کی وجہ سے اسے تیسرے درجے کی آتشزدگی قرار دیا گیا ہے۔ ریسکیو کارروائی کے دوران عمارت کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔


ریسکیو اہل کاروں کے مطابق عمارت میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کارروائی کے دوران رضاکاروں نے آکسیجن سلنڈرز اور اسموگ ماسک کا استعمال کیا۔ شدید دھواں ہونے کے باعث اقبال پلازہ اور اطراف میں سانس لینا دشوار ہوگیا۔


فائر بریگیڈ کے مطابق 2 دکانیں آگ سے مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، تاہم عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Load Next Story