
ملتان سلطانز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کے میچ میں جارح مزاج نوجوان کرکٹر عثمان خان شرکت نہیں کریں گے۔
نوجوان کرکٹر نجی مصروفیات کے باعث آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوں گے تاہم 10 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ سے قبل وہ سلطانز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 9؛ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے ہرادیا
واضح رہے کہ 28 سالہ عثمان خان نے کراچی کنگز کے خلاف 59 گیندوں پر ناقابل شکست 106 رنز بنائے، جس کی بدولت سلطانز کی ٹیم کراچی کنگز کو شکست دیکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔