بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024 جاری
اتھارٹی بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کو ریگولیٹ اور کنٹرول کرے گی
صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024 جاری کر دیا گیا، آرڈیننس کا اجراء بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کو ریگولیٹ اور کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بھنگ کے پودے کی کاشت، نکالنے اور ریفائننگ مینوفیکچرنگ کرے گی، اتھارٹی کے انتظامی کنٹرول کے لیے 13 رکنی بورڈ آف گورنر ہوگا، بورڈ کی صدارت سیکریٹری دفاع ڈویژن کریں گے۔
بورڈ کے دیگر اراکین میں سیکریٹری کابینہ، قانون و انصاف، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹری، نجی شعبے کے دو ارکان، پی سی ایس آئی آر کے چیئرمین کے ساتھ ساتھ بورڈ میں آئی ایس آئی، آئی بی کے نمائندے، اے این ایف اور ڈریپ کا بھی ایک رکن شامل ہوگا۔
بورڈ، پالیسی فیصلے اور تبدیلی یا کوتاہی سمیت بھنگ سے متعلق معاملات پر وفاقی حکومت کو مشورہ دے گا، پانچ سالہ لائسنس جاری کرنے کا اختیار بھی بورڈ کے پاس ہوگا جبکہ وفاقی حکومت کسی بھی وقت براہ راست بورڈ کا اجلاس بلا سکتی ہے۔
آرڈیننس کے تحت حکومت ملازمین، مشیروں اور مشاورت کاروں کا تقرر کر سکتی ہے، حکومت بھنگ کے پودوں کی کاشت، فروخت اور پیداوار پر قومی پالیسی تیار کرے گی۔