
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، اسپتال میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جس میں ڈاکوؤں نے سامان لوٹنے کے ساتھ ساتھ اسٹاف نرس کو اسلحے کے زور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
تھانہ سٹی پولیس کے مطابق متاثرہ نرس کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ڈاکو دوران واردات اسپتال سے سامان، عملے سے نقدی و موبائل فونز چھین کر لے گئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔