ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین گیا

جیف بیزوس کے اثاثوں میں 23 ارب ڈالر کا اضافہ جبکہ ایلون مسک کے اثاثوں میں 31 ارب ڈالر کی کمی آئی


ویب ڈیسک March 05, 2024
جیف بیزوس نے ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا، فوٹو: فائل

ایلون مسک 31 ارب ڈالر کے نقصان کے بعد دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے اور اب یہ مقام ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے حاصل کرلیا۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق جیف بیزوس کی جائیداد میں رواں برس 23 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ان کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہوگئی جب کہ ایلون مسک کی جائیداد 31 ارب خسارے کے بعد 198 ارب ڈالر رہ گئی۔

ایمازون کے حصص کی قیمت میں رواں برس 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا جس میں جیف بیزوس کے شیئرز سب سے زیادہ ہیں جب کہ ٹیسلا کے حصص میں 24 فیصد کمی ہوئی۔

ایلون مسک کی دولت میں کمی کی وجہ جنوری میں امریکی جج کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے کے بعد ہوئی۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں جیف بیزوس اور ایلون مسک کے بعد لوئی ویٹون کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ 197 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر جب کہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ 179 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔


اسی طرح مائیکرو سافٹ کی بانی بل گیٹس پانچویں نمبر پر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 150 ارب ڈالر ہے۔


اس دوڑ میں بھارت کے مکیش امبانی 115 ارب ڈالر کے ساتھ گیارہویں نمبر پر ہیں۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں