ذوالفقار علی بھٹو پھانسی ریفرنس میں سپریم کورٹ اپنی رائے کل سنائے گی

9 رکنی لارجر بینچ نے سماعت مکمل ہونے پر 4 مارچ کو صدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ کی تھی


ویب ڈیسک March 05, 2024
فوٹو: فائل

ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ اپنے رائے کل سنائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ اپنی محفوظ کردہ رائے کل ( 6 مارچ کو ) سنائے گی۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے سماعت مکمل ہونے پر 4 مارچ کو صدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر رائے محفوظ کرلی

واضح رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف ریفرنس 2011 میں دائر کیا گیا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں