ماؤتھ فریشنر کی جگہ ’ڈرائی آئس‘ کھلانے پر مہمانوں کی حالت غیر ہوٹل منیجر گرفتار
ماؤتھ فریشنر کی جگہ کولنگ ایجنٹ کے طور پر استعمال ہونے والی خشک برف کھلادی
بھارتی شہر گروگرام کے ایک ہوٹل میں ماؤتھ فریشنر کی جگہ ڈرائی آئس کھلا دی گئی جس سے مہمانوں کی حالت غیر ہوگئی اور انھیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گروگرام کے ایک ہوٹل میں انکیت کمار اور ان کی اہلیہ کو رات کے کھانے بعد ماؤتھ فریشنر پیش کیا گیا جس کو کھانے کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔
انکیت کمار، اہلیہ اور ان کے 3 رشتہ داروں کو منہ میں شدید جلن اور خون کی الٹیاں ہونے لگیں جس پر انھیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کا معدہ صاف کیا گیا۔ معدے میں زہریلے مادے پائے گئے تھے۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ان لوگوں کو ماؤتھ فریشنر کے نام پر کھانے کو جو چیز دی گئی تھی وہ کولنگ ایجنٹ کے طور پر استعمال ہونے والی خشک برف تھی۔
ڈاکٹرز کی رپورٹ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کے منیجر کو زہر دینے کے الزام میں گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
متاثرین کے معدے سے نکلنے والے کھانے کو فرانزک لیب بھیج دیا گیا۔