بانی پی ٹی آئی  نے خیبر پختونخوا کابینہ کیلئے ناموں کی منظوری دے دی

صوبائی کابینہ کے لیے 7 نام دیے گئے ہیں جبکہ دیگر ناموں کا اختیار وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو دیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 05, 2024
علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جہاں کابینہ کے ناموں کی منظوری دی گئی—فائل: فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے ملاقات میں خیبر پختونخوا کابینہ کے لیے ناموں کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کابینہ اراکین کی منظوری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں دی اور مجموعی طور پر 7 نام دیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ فہرست کے علاوہ کابینہ کے دیگر ناموں کا اختیار وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو دیا گیا تاہم بانی پی ٹی آئی نے کابینہ کے لیے نام پشاور سمیت صوبہ بھر سے اہم ارکان کو شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ابتدائی طور پر 10 وزرا، 3 مشیر اور 3 معاونیں خصوصی کا اعلان کیا جائے گا، سابق صوبائی وزیرخزانہ تیمور خان جھگڑا کو دوبارہ وزارت خزانہ دی جائے گی۔

خیبرپختونخوا کی کابینہ میں ممکنہ طور پر مینا خان، فضل خان، سید قاسم علی شاہ، خلیق الرحمان، ظاہر شاہ طورو کے نام بھی شامل ہیں تاہم کابینہ کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے بلین ٹری سونامی، صحت، تعلیم اور پولیس میں ریفارمز پر زور دیا اور بلین ٹری منصوبہ فی الفور شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں