ارکان اسمبلی کی تنخواہ گریڈ 22 کے افسر کے برابر کرنیکی سفارش

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس، تمام جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت


Numainda Express June 10, 2014
مراعات میں بھی اضافہ ہو گا، اسپیکر کی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو اقدامات کرنے کی ہدایت، ذرائع۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

ملک کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھا کر گریڈ22 کے آفیسر کے برابر کرنے پر اتفاق کیا ہے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

پیر کے روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، وفاقی وزیر زاہد حامد، محمود خان اچکزئی، سید نوید قمر اور قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں کے نمائندے شریک تھے، اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو جائز قرار دیا گیا اور ان کی بنیادی تنخواہ بڑھا کر کم از کم گریڈ 22 کے افسر کے برابر کرنے اور مراعات کی سفارش کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اس معاملے پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں