پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی حلف برداری آج ہوگی
نواز شریف اور شہباز شریف نے مریم نواز سے مشاورت کے بعد کابینہ کے ناموں کی منظوری دی
March 05, 2024
پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور نومنتخب وزرا آج حلف اٹھائیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں جس کے بعد صوبائی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، اس حوالے سے گورنر ہاؤس میں انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری شام چار بجے ہوگی۔
کابینہ میں 25 وزرا اور معاونین شامل ہوں گے جن سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کابینہ سے حلف لیں گےْ
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے ناموں کی منظوری نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی مشاورت سے دی ہے۔