کراچی ایئر پورٹ حملے میں بھارت براہ راست ملوث ہے حافظ سعید

امریکا اوربھارت چاہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں سے بدامنی کی کیفیت رہے


خرم سعید June 10, 2014
مودی کے دورہ پاکستان کامخالف نہیں،مسئلہ کشمیرپرمثبت پیشرفت ہونی چاہیے ، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

جماعت الدعوۃ پاکستان کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ حملے میں بھارت براہ راست ملوث ہے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات امریکا اوربھارت کوکسی صورت گوارا نہیں اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اس قسم کی کارروائیوں سے بدامنی اورجنگ کی کیفیت رہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے پیر کو اپنے جھنگ کے دورے کے دوران ''ایکسپریس''سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ مودی کے دورہ پاکستان کامخالف نہیں،مسئلہ کشمیرپرمثبت پیش رفت ہونی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ سعید نے کہا کہ ہم نے دورہ بھارت سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ یہ نواز شریف کے وقارکا نہیں پوری قوم کے وقارکا مسئلہ ہے اوروہی ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں