
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز پی ایس ایل میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اب قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف کی تقرری کے لیے رابطے میں ہیں اور بہترین دستیاب افراد کو کوچنگ اسٹاف میں تعینات کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ صائم ایوب نے منفرد کارنامہ سرانجام دیدیا
انہوں نے کہا کہ کسی نے غلط کیا ہے یا صحیح، تنقید نہیں کرنا چاہتا، ہم سب کا ایک ہی مشن ہے اور وہ ہے جیتنا، ہم جیت سکتے ہیں اور جیت اس وقت ممکن ہے جب سب اکٹھے ہوں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔