مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوان جاں بحق
نوجوانوں کو ضلع پلوامہ میں محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا، شہریوں کے پولیس کیخلاف مظاہرے، متعدد افراد زخمی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوںنے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ریشی پورہ اورکاکا پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔کارروائی میںبھارتی پولیس اور 50 راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروںنے حصہ لیا۔ فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل کے بعد کاکا پورہ اور ریشی پورہ میں کئی مقامات پر لوگوںنے بھارتی فوجیوں پر پتھرائو کیا جس کے جواب میں فوجیوںنے لوگوںکو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بعدازاں فوجیوں نے کاکا پورہ قصبے میں کرفیو نافذ کر کے علاقے میںفوجیوں کی بڑی تعداد تعینات کردی۔ فوجی ترجمان نے مجاہدین کا اسلحہ قبضہ میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔