شبنم اسماعیل نے ویمنز کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند کروا ڈالی

انہوں نے یہ کارنامہ ویمنز پریمئیر لیگ میں سرانجام دیا


ویب ڈیسک March 06, 2024
انہوں نے یہ کارنامہ ویمنز پریمئیر لیگ میں سرانجام دیا (فوٹو: کرک انفو)

سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے ویمنز کرکٹ کی تیز ترین گیند کروا ڈالی۔

ویمنز پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں جنوبی افریقا کی سابق فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے دہلی کیپٹلز کے خلاف ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے تیسرے اوور کی دوسری گیند 132.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی جو بیٹر میگ لیننگ کے پیڈ پر لگی تاہم امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

ویمنز کرکٹ میں کی تاریخ میں پہلی بار شبنم اسماعیل نے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

مزید پڑھیں: ایلیسی پیری نے چھکا لگاکر اسپانسر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا، ویڈیو وائرل

36 سالہ جنوبی افریقی کرکٹ کے پاس بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین گیند کا ریکارڈ بھی ہے، جب انہوں نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی۔

ریکارڈ بریکنگ بال کے باوجود شبنم اسماعیل نے مقررہ 4 اوورز میں 46 رنز دیکر محض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں