کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بڑھئی جاں بحق

مقتول 5 بچوں کا باپ اور کام ختم کر کے گھر جا رہا تھا

مقتول 5 بچوں کا باپ اور کام ختم کر کے گھر جا رہا تھا

کار ساز روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔

ایس ایچ او بہادر آباد سرور کمانڈو بتایا کہ موٹر سائیکل پر 2 ڈاکو کار ساز روڈ پر نجی کلب کے سامنے موٹر سائیکل سوار شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شہری سینے پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔


مقتول کی شناخت 40 سالہ نذیر سلطان ولد وریام کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ڈکیت کی شناخت شیر علی کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مقتول کے بھائی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی بلوچ کالونی کے قریب کارپینٹر کا کام کرتا تھا اور واپس اپنے گھر سرجانی تیسر ٹاؤن جا رہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آگیا۔ مقتول 5 بچوں کا باپ تھا جس میں 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے ۔
Load Next Story