کراچی میں 5کروڑ کے موبائل فونز لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار

واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی،رکشہ،لوٹے گئےکچھ موبائل فون اوراسلحہ برآمد


Staff Reporter March 06, 2024
واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی،رکشہ،لوٹے گئےکچھ موبائل فون اوراسلحہ برآمد

سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نےشاہراہ فیصل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کوریئرکمپنی کی وین سے5کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز لوٹنے کی واردات میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نےشاہراہ فیصل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 10 فروری کوکوریئرکمپنی کی وین سے5کروڑروپے مالیت کے 2ہزارموبائل فونزلوٹنے کی واردات میں ملوث3 ملزمان دانش شہزاد،اسد سجاد اورراشد احمد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی،رکشہ،لوٹے گئےکچھ موبائل فون اوراسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق موٹرسائیکلوں،لوڈنگ سوزوکی اوررکشہ میں سوار10 سے 11 ملزمان نے کوریئرکمپنی کی وین کے ڈرائیورکواسلحے کے زورپریرغمال بنانے کے بعد5کروڑروپے مالیت کے موبائل فونزلوٹا اور فرارہوئے تھے۔

واردات کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں درج کیا گیا تھا اورمقدمے کی تفتیش سی ٹی ڈی کومنتقل کردی گئی تھی۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گروپ سے ہے جن کا سرغنہ بلال عرف ملا ہے جو کہ حیدر آباد پولیس کو20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہے۔

گروہ اسی نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہےگروہ کے سرغنہ بلال عرف ملا سمیت دیگرملزمان خرم شہزاد،افضل،سنیل،سہیل،افضل ساجد اورمچھڑ کی گرفتاری کے لیے شہربھراور اندرون سندھ میں چھاپے مارےجا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں