بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتا مودی بے خبر

بھارتی بحریہ کا اہلکار نیوی کے جہاز پر ڈیوٹی کے دوران لاپتا ہوا


ویب ڈیسک March 06, 2024
بھارتی بحریہ کا اہلکار نیوی کے جہاز پر ڈیوٹی کے دوران لاپتا ہوا تھا، فوٹو: بھارتی میڈیا

انڈین نیوی کے سیلر ساحل ورما 27 فروری کو بحریہ کے ایک جہاز سے دوران ڈیوٹی لاپتا ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاپتا نیوی اہلکار کے والدین نے اپنے بیٹے کی گمشدگی کی انکوائری سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شُبہ ظاہر کیا کہ ان کے بیٹے کو جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے۔

والدین کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ 400 افراد سے بھرے بحری جہاز میں ڈیوٹی دیتے ہوئے نیوی کا اہلکار لاپتا ہوجائے اور افسران کو کانوں کان خبر بھی نہ ہو۔

لاپتا نیوی اہلکار کے والدین نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے کو جموں سے تعلق ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ مذکورہ بحری جہاز ایک دن کے لیے اڈے پر آیا تھا اور پھر واپس چلا گیا تھا جس سے مزید شک پیدا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مودی سرکار کو اپنے فوجی اہلکاروں کے لاپتا ہونے یا بیرون ملک گرفتار ہونے کی خبر نہیں ہوتی۔ قطر میں بھارتی نیوی افسران کی گرفتاری اس کا عملی ثبوت ہے۔

اس واقعے نے بھارتی بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتظامی امور کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ یہ کیس بھارتی بحریہ کی بدنامی کا سبب بن گیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں