بھٹو ریفرنس فیصلے سے نظام صحیح سمت میں چلنا شروع ہوجائے گا بلاول

امید ہے 44 سال بعد تاریخ درست ہونے جارہی ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک March 06, 2024
امید ہے 44 سال بعد تاریخ درست ہونے جارہی ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا نظام صحیح سمت میں چلنا شروع ہوجائے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سنایا ہے، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اس پر مزید گفتگو کروں گا، عدالت نے یہ مانا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا۔

بلاول نے کہا کہ آج یہ تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے، امید ہے 44 سال بعد تاریخ درست ہونے جارہی ہے، اس فیصلے سے ہماری جمہوریت و عدالتی نظام سمیت ملک ترقی کرے گا۔

انہوں کہ بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ سپریم کورٹ پر ایک داغ تھا، تمام جج صاحبان، عدالتی معاونین اور وکلا کا شکرگزار ہوں، اس فیصلے کے بعد امید ہے کہ ہمارا نظام صحیح سمت میں چلنا شروع ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں